تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

‘کوئی ہمارے بغیرنہ حکومت بناسکتاہےاور نہ بچا سکتا ہے’

کراچی: متحدہ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بناسکتاہےاور نہ بچاسکتاہے،کراچی اس کےساتھ وفادارہوگا جو ہمارے ساتھ وفادارہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کےتحت کورنگی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم روایت شکن ہونےکےساتھ اچھی روایات کےامین بھی ہیں، ہم نے انتخابات میں پتنگ کےنشان پرالیکشن لڑاتھا، مگر الیکشن میں ہمارےمینڈیٹ کو چرایاگیا، ہم چوبیس کے بجائے سات ہیں مگرمہاجر قوم ان ہی کیساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہم سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ مانگ رہےہیں، اب ہم پر کوئی شب خون نہیں مارسکتا، جو ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا ہم اس کے ساتھ کھڑےہونگے۔

خالد مقبول نے کہا کہ جو ہمارامینڈیٹ چرانا چاہتےتھے وہ صرف اسمبلی میں سیٹیں چرا سکے،مینڈیٹ تو ہمارا آج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے، کوئی ہمارےبغیرنہ حکومت بناسکتاہےاور نہ بچاسکتاہے،کراچی اس کےساتھ وفادارہوگاجوہمارےساتھ وفادارہوگا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عالمی سازش کو تو ابھی ثابت ہونا باقی ہے، پہلےکراچی کےخلاف ہونےوالی سازش پربات کریں، جن کی ذمہ داری ہے وہ ثابت کریں کہ عالمی سازش ہوئی ہے، اگرعالمی سازش ثابت ہوگئی تو ہم ان کے ساتھ کھڑےہونگے اور سڑکوں پربھی ان کاساتھ دیں گے۔

Comments

- Advertisement -