بھارت کے کیخلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کو مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔
انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے تصدیق کی ہے کہ ڈیوڈ ملان بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ پٹھوں کے کھنچاؤ کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ ملان سری لنکا کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ میں پٹھوں کے کھنچاؤ کا شکار ہونے کے باعث وکٹ پر ہی لڑکھڑا گئے تھے۔
اس حوالے سے آل راؤنڈر معین علی نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈیوڈ ملان کئی برسوں سے ہمارا اہم کھلاڑی ہے اور ہمیں ان کی انجری کا اندازہ نہیں تھا لیکن جب ان کے اسکین کی رپورٹ آئی تو کہہ سکتا ہوں وہ اچھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم اپنا سیمی فائنل میچ بھارت کے خلاف 10 نومبر کو کھیلے گی۔