تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چوہدری نثارکو ڈان لیکس پرمیڈیا میں گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی‘ احسن اقبال

لندن : وزیر داخلہ احسن اقبال نے لند ن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کو نا اہل کئے جانے کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ڈان لیکس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سابق وزیرداخلہ کو اس حساس معاملے کو میڈیا میں زیربحث نہیں لانا چاہئے تھا۔

اے آروائی نیوز کے مطابق منگل کی شام پاکستان ہائی کمیشن لندن میں قائم مقام ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کو اس بات کا احساس ہے کہ ملک کو ترقی کی طرف لے جانے والے رہنما کو ہٹانا غل فیصلہ تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور ترقی کی سیاست کے ساتھ جڑ چکے ہیں، عوام ترقی کا لانگ مارچ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ برطانیہ انہتائی کامیاب رہا، دورے کے دوران انہوں نے برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن، امیگریشن کے وزیر اور دیگر اعلی برطانوی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ ہم نے برطانوی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں کرتے ہوے پاکستان کے اندر دہشتگردی کے واقعات کو اسی فیصد کم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں


امریکا سے متعلق مزید خبریں پڑھیں

برطانیہ سے متعلق مزید خبریں پڑھیں

وزیرداخلہ نے کہا کہ کراچی کا امن واپس لے آئے ہیں اور حالات اٹھانوے فیصد تک درست ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں تقریباً ایک سو کارخانے دوبارہ کھل چکے ہیں۔ بلوچستان کے اندر کارروائیوں اور تعمیر نو کے ذریعے امن کے قیام کو یقینی بنایا ہے۔ ہم نے یہ پیشکش بھی کی ہے کہ دنیا ہمارے تجربات سے استفادہ کرے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ 2013 میں جب ہمیں حکومت ملی تو ملک میں ترقی کی شرح تین فیصد تھی جو اب بڑھ کر چھ فیصد ہو چکی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کے آنے سے صنعتی شعبہ بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز کمیونٹی بھی ترقی کے اس سفر کا حصہ بنے۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ چین اور دیگر ممالک ان مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کو بھی چاہئے کہ وہ اس سفر میں شریک ہوں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی زرمبادلہ بھیجنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی کوکھ سے شدت پسندی جنم لیتی ہے، قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ اقوام عالم بین الاقوامی تنازعات بشمول مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستانی طلبہ کے حوالے سے بات کرتے ہوے احسن اقبال نے کہا کہ برطانوی حکام نے یقین دلایا ہے کہ پاکستانی طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یوکے پاکستان گیٹ وے” منصوبہ شروع کریں گے جس سے پاکستانی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ای ویزا سروس شروع کر رہے ہیں جس کی بدولت لوگوں کو گھر بیٹھے ویزا مل جایا کرے گا۔

بانی ایم کیو ایم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام کو اس ضمن میں شواہد پیش کئے جا چکے ہیں اور ہم ان سے رابطے میں ہیں۔ ڈان لیکس اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیرداخلہ کو اس حساس معاملے کو میڈیا میں زیربحث نہیں لانا چاہئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -