جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ڈان لیکس کے اہم کردار وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈان لیکس کے اہم کردار طارق فاطمی وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر کردیا، طارق فاطمی ڈان لیکس اسکینڈل کے مرکزی کرداروں میں سے ایک تھے۔

طارق فاطمی کی بطور معاون خصوصی خارجہ امور تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ ڈان لیکس پر 2016 میں انہیں اسی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ طارق فاطمی اس سے قبل 2013 سے 2017 میں بھی اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں