پاکستان میں داؤدی بوہرہ جماعت آج عیدالفطر جوش وجذبے کے ساتھ منا رہی ہے بوہری کمیونٹی کی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
کراچی سمیت پاکستان بھر میں داؤدی بوہرہ جماعت آج عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ بوہرہ کمیونٹی کی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
کراچی میں بوہرہ برادری کی نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں بوہری برادری نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں داؤدی بوہرہ جماعت کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔
نماز عید کے بعد ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
سعودی عرب، خلیجی ممالک اور مشرق وسطیٰ میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے