تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عالمی دن

غزہ: اسرائیلی جارحیت اور فلسطینوں پر مظالم کیخلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، فلسطینیوں سے یکجہتی کا دن اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے۔

day-6

کئی عشروں سے اسرائیل کی جارحیت کا شکار فلسطینی آج بھی اسرائیل کی دہشتگردی کے ہاتھوں اپنی ہی سرزمین پرقیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اسرائیل کی بربریت اور وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن آج منایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد نہتے فلسطینیوں کو صیہونی ظلم وجبر برادشت کرتے 69 سال بیت گئے لیکن عالمی برداری اور اسلامی ممالک کی بے حسی کے باعث فلسطینی عوام صیہونی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

day-2

day-1

مختلف ملکوں میں سیمینارز اور تقاریب میں اسرائیلی مظالم کی مذمت اور مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے۔

انتیس نومبر انیس سو سینتالیس کو فلسطین کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی، جسے اسرائیل کے سرپرستوں نے منظورکرالیا۔

day-4

اقوام متحدہ انیس سو سنتالیس سے فلسطین میں امن کے لیے کوشاں ہے مگراسرائیل کے مظالم اسی طرح جاری ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینیوں کو شہید کرتے رہتے ہیں۔

فلسطینی عوام کی جانب سےاسرائیلی تسلط سے نجات کے لیے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

daty3

day-5

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ آٹھ برسوں میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ہرسال اوسطاً 560 فلسطینی شہید ہوجاتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے کے واقعات گذشتہ سال کی نسبت دگنے ہوگئے، اسرائیلی دہشتگردی کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر تباہ اور بیس لاکھ فلسطینی خراب معاشی صورتحال کا شکار ہیں۔

day-7

اسرائیلی فوج کی جانب سے گھروں کو تباہ کئے جانے کے بعد ہزاروں فلسطینی کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔


مزید پڑھیں : اسرائیل حکومت کا فلسطینی پتھر برداروں کو گولی مارنے کا حکم


 

Comments

- Advertisement -