ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، متاثرہ خاندان نے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے مسافر طیارے سے ٹکرانے کے حادثے میں متاثر ہونے والے خاندان کی جانب سے فیڈرل ایوی ایشن اور امریکی فوج کے خلاف الگ الگ 25 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے کینکٹیکٹ کے 40 سالہ شخص کی اہلیہ نے دعوے میں الزام لگایا ہے کہ حادثہ ایف اے اے اور امریکی فوج کی غلطی کے باعث ہوا۔

واضح رہے کہ ایک مسافر طیارہ اور ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر 29 جنوری کی رات واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب فضا میں ٹکراگئے تھے۔

امریکا میں ہونے والے خوفناک حادثے میں مسافر طیارہ دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار 67 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

امریکی مسافر طیارہ حادثے سے متعلق ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ مسافرطیارے کے دریا میں گرنے سے پہلے دو ٹکڑے ہوگئے تھے، ہیلی کاپٹر کے بلیڈ نے حادثے میں طیارے کو دو ٹکڑوں میں تباہ کیا۔

نیتن یاہو کا مغربی کنارے سے متعلق بڑا حکم

سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ حادثے کو روکا جاسکتا تھا اسی لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، امریکی ایئرلائنز نے بتایا کہ مسافر طیارے میں 60 مسافر اور 4 عملے کے ارکان سوار تھے۔

فیڈرل ایوی ایشین حکام کے مطابق حادثہ رات نو بجے واشنگٹن ڈی سی کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، طیارہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے پراترنے کی کوشش کررہا تھا کہ فوجی ہیلی کاپٹر سیدھا آکرٹکرا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں