جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے نظر بندی احکامات جاری کردیے، رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے نظر بندی احکامات جاری کردیے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 روزہ نظربندی کے احکامات تھری ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے۔

- Advertisement -

شہریار ریاض، اجمل صابر،امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کیلئے احکامات جاری کیے گئے ہیں ، رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نظربندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی۔

دوسری جانب ایم این اے وقاص اکرم کے خلاف جھنگ میں احتجاجی ریلی نکالنےاورجلسہ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت نامعلوم افراد کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں بھی احتجاجی ریلی نکالنے والوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے تیرہ نامزد اور پینتیس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،نامزد ملزمان میں ایم این اے چنگیز کاکڑ، ایم پی ایز شیخ شاہد ، اسماعیل سیلا شامل ہیں۔

میانوالی میں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر ایم این ایز اور ایم پی اے سمیت بتیس کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں