ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کوئنٹن ڈی کاک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے اوپنر وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق 30 سالہ کوئنٹن ڈی کاک رواں سال بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔

وکٹ کیپر ڈی کوک 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

2013 میں جنوبی افریقا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک نے اب تک 140 میچز میں 44.85 کی اوسط سے 5966 رنز اسکورکیے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

بحیثیت وکٹ کیپر ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ میں 183 کیچز پکڑے جبکہ 14 اسٹمپنگ بھی کیں۔

ڈی کوک نے 8 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقا کی قیادت بھی کی، جس میں سے 4 میں کامیابی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں