جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

کوہلی کے نمبر تین پر بیٹنگ کرنے کے حوالے سے ڈیویلیئرز کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ویرات کوہلی کے نمبر تین پر بیٹنگ کرنے کے حوالے سے سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈیویلیئرز نے اہم انکشاف کیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان کوہلی نے 2022 کے بعد اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کے خلاف تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی تھی جو کہ ان کی سابقہ پوزیشن بھی ہے۔

وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے لیے دستیاب نہیں تھے، تاہم وہ سیریز کے باقی دونوں میچز میں بھارتی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

- Advertisement -

جنبوبی افریقی لیجنڈ نے بھارتی بیٹر کے ون ڈاؤن پر بیٹنگ کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے مقابلے میں میری رائے مختلف ہے۔ میرے کیریئر کے زیادہ تر حصے میں ویرات نے نمبر 3 پر بیٹنگ کی اور وہ اس پوزیشن پر ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ تھے۔

مسٹر 360 ڈگری کی عرفیت سے مشہور کرکٹر نے کہا کہ جب ہم بھارت کے خلاف کھیلتے تھے۔ میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ وہ اس نمبر پر ٹیم کے لیے ایک گلو کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ نمبر 3 بالکل بھی مڈل آرڈر نہیں ہے بلکہ یہ ٹاپ آرڈر ہے۔ تاہم کوہلی اس نمبر پر اتنا اچھا کھیلتے ہیں کہ وہ اکثر مڈل آرڈر کے ساتھ بھی کھیلنے کے لیے موجود ہوتے ہیں بلکہ بعض دفعہ تو وہ ٹیل اینڈرز تک جاتے ہیں۔

واضح ہے کوہلی نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں اپنی سابقہ پوزیشن نمبر تین پر ہی بیٹنگ کی تھی مگر وہ اس سیریز میں ناکام نظر آئے۔ انھیں آخری میچ میں گولڈن ڈک کی خفت سے بھی دوچار ہونا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں