کیپ ٹاؤن:سری لنکا کےخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کےلیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،اے بی ڈی ویلیئرز کی چھ ماہ سے زائد عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ نےسری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیےاسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،اے بی ڈی ویلیئرز اور شاندار ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والےبیس سالہ باؤلر لنگی نگیدی کو ٹیم میں شامل کرلیاگیاہے۔
سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کےلیے اے بی ڈی ویلیئرز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جوانجری کے سبب گزشتہ سال جون سے جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز میں پروٹیز کو اپنے سرفہرست باؤلرز ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ دونوں ہی فاسٹ باؤلرز بالترتیب کندھے اور کمر کی انجری میں مبتلا ہیں۔
جنوبی افریقہ کا سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کےلیےاسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
اے بی ڈی ویلیئرز(کپتان)، ہاشم آملا، کوئنٹن ڈی کوک، فرحان بہارڈین، جین پال ڈومینی، فاف ڈیو پلیسی، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، تبریز شمسی، کرس مورس، وین پارنیل، لنگی نگیدی، ایندائل فیلکوایو، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا۔
واضح رہےکہ 28 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کا پہلا میچ پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گاجبکہ بقیہ دونوں میچ بالترتیب ڈربن اور جوہانسبرگ میں ہوگا۔