اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

ہاردک پانڈیا پر تنقید کرنے والوں کے لیے ڈی ویلیئرز نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل تنقید کرنے والے شائقین پر اے بی ڈی ویلیئرز نے طنز کے وار کردیے۔

سابق جنوبی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہاردک کی کارکردگی سے بہت متاثر نظر آتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اب کرکٹر نے ممبئی انڈینز کے ہر مداح کا دل میں جگہ بنا لی ہوگی جو اس ایونٹ سے قبل بھارتی آل راؤنڈر پر شدید تنقید کررہے تھے۔

ڈی ویلیئرز نے آل راؤنڈر کو ایک بڑے میچ کا کھلاڑی قرار دیا اور ورلڈ کپ کے دوران ان کی قابل ذکر کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا ممبئی انڈینزمیں آنے کے بعد رولر کوسٹر سے گزرا ہے اور اب یہ ان کے لیے بڑے لمحات ہیں۔

- Advertisement -

مسٹری 360 نے کہا کہ ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل اوور میں کپتان سے گیند حاصل کرتے ہوئے تمام تنقیدوں کا مقابلہ کیا، اس وقت بھارتی شائقین کی امیدیں ان سے وابستہ تھیں۔

ہاردک پانڈیا نے وہاں تمام ہم وطنوں کو فخر کرنے کا موقع فراہم کیا، اگرچہ میں نہیں چاہتا تھا کہ انھیں عزت ملے تو اس طرح ملے، میں پہلے سے ہی ان کی عزت کرتا ہوں۔

ڈی ویلیئرز نے کہا کہ وہ ایک بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی ہے اور بالکل اسی طرح اس نے کھیلا بھی، مجھے پورا یقین ہے کہ پانڈیا نے ممبئی انڈینز کے ان تمام مداحوں کے دل میں جگہ بنا لی ہوگی جنھوں نے اس پر شک کیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن پر براجمان ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں