کراچی میں شارع فیصل پر واقع ہوٹل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کے بارے میں پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق 52 سالہ محمد سہیل کا تعلق رحیم یار خان سے ہے جس کا دبئی کا کارڈ بھی موجود تھا، متوفی پاکستان کب آیا تحقیقات کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق متوفی کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں ہیں موت کی وجہ پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوگی، متوفی 11 جنوری سے ہوٹل میں رہائش پذیر تھا جبکہ اسے کل ملائیشیا روانہ ہونا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اہلخانہ کے مطابق متوفی سانس اور دل کی بیماری میں مبتلا تھا، محمد سہیل نے کال اٹینڈ نہ کی تو پولیس اور بھانجے نے مل کر دروازہ توڑا، متوفی کے بھانجے نے لاش اسپتال منتقل کی۔
پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔