ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لاہور، قبر سے نومولود بچی کی لاش غائب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور کے میانی صاحب قبرستان سے نومولود بچی کی لاش قبر سے غائب ہوگئی ہے بچی کے والد نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مزنگ کے رہائشی حسن علی نے اپنی دو سالہ بچی کی وفات پر گزشتہ رات ہی میانی صاحب میں تدفین کی اور جب صبح فاتحہ خوانی کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ قبرستان گئے تو قبر کو کھلا پایا اور لاش بھی قبر سے غائب تھی۔

تازہ قبر سے نومولود بچی کی لاش غائب دیکھ کر والد نے قریبی تھانے میں رپورٹ درج کروائی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے دو گورکن اور تین سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیشی عمل کا آغاز کردیا ہے۔


کورنگی قبرستان سے مردے غائب ہونے کا انکشاف*


پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے جس سے مزید حقائق سامنے آنے کی امید ہیں جب کہ پولیس کو یہ بھی شبہ ہے کہ قبرستان میں موجود جانور بھی بچی کی لاش کو نکال کر کھا سکتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نومود بچی کی تازہ لاش کی گمشدگی کی تحقیقات کے لیے ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کوگرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں