ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

اسلام آباد، طالب علم کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دارالحکومت میں میرہ بیری کے علاقے میں مدرسے کے طالب علم کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان طالب علم کی موت خود کشی کا واقعہ لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے میرہ بیری میں مدرسے کے طالب علم کی لاش بر آمد ہوئی ہے،تاحال موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے پولیس کا خیال ہے کہ طالب علم نے خود کشی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق 11 سال کے طالبعلم کے گلے میں پھندا ڈلا ہوا تھا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نوجوان طالب علم نے درخت سے لٹک کر خود کشی کی۔

پولیس نے بچے کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے،جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جانا تھا لیکن ہلاک ہونے والے طالب علم کے والد نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کرتے ہوئے بیٹے کی میت آبائی علاقے خوشاب لے گئے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں طالب علم کے والد امیر عالم کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے اور ہی کسی پہ قتل کا شک ہے،جو اللہ کو مرضی تھی ہو گیا میں اس کی رضا میں راضی ہوں۔

دوسری جانب پولیس نے مدرسے کے نگراں کو تحقیقات کے لیے پولیس اسٹیشن تھانہ شالیمار بلا لیا ہے جب کہ میرہ بیری کے علاقہ مکینوں کے بیانات بھی قلم بند کر لیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں