مظفر نگر : بھارت میں اردو کے ایک شاعر کی لاش کھمبے سے لٹکی ہوئی پائی گئی، پولیس کی جانب سے خود کشی کا معاملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست یوپی کے شہر شاملی میں مظفر نگر پولیس کو ایک لاش ملی ہے، یوپی کے علاقے شاملی میں اردو کے شاعر کی لاش کھمبے سے لٹکی ہوئی ملی ہے جو علاقے کے رہائشی ایک شخص کی ہے، لاش ملنے کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔
شاملی کے 58 سالہ اردو شاعر کی لاش ملنھے کے معاملے پر پولیس کی جانب سے اسے خودکشی کا معاملہ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او پریم ویر رانا نے میڈیا کو بتایا کہ عبد السمیع عرف غالب کرنوی کی لاش ہفتہ کی شام کیرانہ قصبے سے ملی ہے۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی حتمی کارروائی کی جائے گی تاہم اس حوالے سے دیگر تفتیش جاری ہے۔