اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حکومت اورپالپا کے مابین مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اورپالپا کے مابین مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ اختتام پذیر ہو گیا ہے صدرپالپا کہتے ہیں کہ حکومت کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے اوربال اب حکومتی کورٹ میں ہے جبکہ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ فریقین میں مذاکرات کا اگلا دورکل رکھنے پراتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد آفس میں ہونے والے مذاکرات میں حکومتی وفدکی قیادت وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم جبکہ پالپا کے وفد کی قیاد ت کیپٹن عامر ہاشمی نے کی۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پالپا کے صدر کیپٹن عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ اچھی نیت سے اسلام آباد آئے ہیں اورچاہتے تھے کہ آج ہی مسئلے کا حل نکلے تاہم مذاکرات کا اگلا دورکل ہوگا، انہوں نےمزید کہا کہ بال اب حکومتی کورٹ میں ہے۔

آج ہونے والے مذاکرات میں قومی اےایئرلائن کا کوئی نمائندہ شامل نہیں تھا۔ حکومتی ٹیم نے مذاکرات کے دوران چیئرمین پی آئی اے سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم رابطہ نہ ہو سکا جس پر حکومتی ٹیم نے پالپا کے تحفظات اور مطالبات چیئرمین پی آئی اے کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے مذاکراتی دور میں پالپا نے تنخواہوں پر نہیں صرف ورکنگ ایگریمنٹ پربات چیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک پائلٹ سے دو پائلٹوں کا کام لیا جا رہا ہے جبکہ ینگ پائلٹس کی کوئی ٹریننگ نہیں کی جا رہی، چاہتے ہیں کہ معاملات کا خوش اسلوبی سے حل نکلے۔

دوسری جانب ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیرعلی خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیںہے اورفریقین میں مذاکرات کا اگلا دور کل رکھنے پراتفاق ہوا ہے۔

حکومت کی کوشش ہے کہ معاملے کا خوش اسلوبی سے جلد از جلد حل نکلے، ان کا کہنا تھا کہ مذکرات میں تمام ایشوز پر بات چیت ہوئی ہے پالپا کا رویہ مثبت رہا اور حکومتی تحفظات کو تسلیم کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں