اتوار, اکتوبر 20, 2024
اشتہار

ایمبولینس گڑھے سے ٹکرانے پر ’مردہ‘ شخص زندہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہریانہ: بھارت میں ایمبولینس گڑھے سے ٹکرانے پر مردہ شخص زندہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ کے علاقے چندی گڑھ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کے 80 سالہ رشتے دار جنہیں مردہ قرار دیا جاچکا تھا اور ان کی لاش کو ایمبولینس میں جب گھر لایا جارہا تھا تب وہ زندہ ہوگئے۔

درشن سنگھ برار نامی معمر شخص کی موت کی تصدیق ڈاکٹروں نے کردی تھی، ان کی رہائشگاہ پر آخری رسومات میں شرکت کے لیے رشتے داروں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک خبر ملی کہ وہ زندہ ہیں۔

- Advertisement -

اہلخانہ کا بتانا ہے کہ درشن سنگھ کا پوتا ان کے ساتھ ایمبولینس میں موجود تھا جس نے واقعے کی اطلاع دی۔

درشن سنگھ

پوتے نے بتایا کہ راستے میں جیسے ہی ایمبولینس گڑھے سے ٹکرائی تو دادا کا ہاتھ حرکت کرنے لگا، دادا کی دل کی دھڑکن چیک کرنے کے بعد ڈرائیور کو ایمبولینس قریبی اسپتال لے جانے کو کہا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں زندہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق درشن سنگھ دل کے مریض ہیں اب اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ درشن سنگھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں