تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کرونا وائرس کا خوف: لوگ سڑک پر پڑی لاش کو دانستہ کر نظر انداز کرتے رہے

بیجنگ: چین میں مہلک وائرس سے لوگ اس قدر خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے سڑک کنارے پڑے مردہ شخص کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہانگ میں سپرمارکیٹ کے باہر  سرمئی بالوں والے نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی جس کے چہرے پر ماسک لگا ہوا اور ہاتھ میں ایک شاپنگ بیگ تھا، شہری مردے کو دیکھ کر خوف کی وجہ سے اُسے نظر انداز کرتے رہے۔

لاش کو دیکھ کر معلوم ہوتا تھا کہ شاید مذکورہ شخص اپنے گھر کے لیے خریداری کرنے کے لیے نکلا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ووہان گنجان آباد شہر ہے جہاں کی آبادی ایک کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد ہے۔

مذکورہ شخص کی لاش ایسے مقام پر پڑی ہوئی تھی جہاں روزانہ سیکڑوں افراد کا گزر ہوتا ہے البتہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد حکومت نے اس علاقے کو سیل کردیا اور لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر بھی پابندی عائد کردی جبکہ شہری خود بھی خوف کی وجہ سے گھروں میں ہی محصور ہیں۔

مزید پڑھیں: بڑی خبر: کرونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب

فرانسیسی خبررساں ادارے سے وابستہ صحافی نے یہ لاش جمعرات کی صبح دیکھی، جس کے بعد انہوں نے اس بات کی اطلاع دی تو ایمبولینس اور پولیس کی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی۔

صحافی کے مطابق طبی عملے نے حفاظتی لباس زیب تن کیے ہوئے اور اپنے جسموں کو مکمل ڈھانپا ہوا تھا، ڈاکٹرز نے لاش کو اٹھا کر اسٹیچر پر رکھا اور پھر اُس کے جسم کو نیلے رنگ کے کمبل سے ڈھانپ دیا۔ بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ کو ڈبوں کی مدد سے سیل کیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرنے والے کی عمر تقریباً 60 برس تھی جس کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی محکمہ صحت کی جانب سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -