اشتہار

بھارتی اسکول میں بچوں کے کھانے میں مردہ سانپ نکل آیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ایک اسکول میں بچوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے میں مردہ سانپ نکل آیا کھانا کھانے سے طلبہ وطالبات کی حالت بگڑ گئی۔

غیر ملکی میڈی اکے مطابق بھارتی ریاست بہار کے اراریا ضلع کے ایک اسکول میں این جی او کی جانب سے بچوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے میں مردہ سانپ نکل آیا، کھانا کھانے سے بچوں کی حالت بگڑ گئی اور 100 بچوں کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ تاہم ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجکمار کا کہنا ہے کہ ایک این جی او کو اسکول میں دوپہر کے کھانے کی فراہم کرتی ہے۔ اسکول کے تمام بچے جنہوں نے وہ کھانا کھایا تھا انہیں سب ڈویژنل اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور قصور وار پائے جانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، بظاہر اس معاملے میں این جی او کی غفلت معلوم ہوتی ہے اگر اس این جی او کو قصووار پایا گیا تو اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

اساتذہ نے بتایا کہ ہم مذکورہ این جی او کی جانب سے ناقص کھانا فراہم کرنے کی متعدد مرتبہ شکایت کر چکے ہیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی، دوسری جانب این جی او کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کھانے میں مردہ سانپ کیسے ملا ہے۔

مذکورہ واقعے کے بعد محکمہ تعلیم کے حکام نے اسکول کے اساتذہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں بگلپور کے ایک اسکول میں بھی200 بچے دن کا کھانا کھانے کے بعد بیمار ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں