تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

102 سالہ خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئیں

آپ کے سامنے پڑی میت کے جسم میں اچانک حرکت ہو اور وہ آنکھیں کھول کر دیکھنے لگے تو آپ کے تاثرات کیا ہوں گے؟ یقیناً آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک حیران کر دینے والا واقعہ بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا جہاں 102 سالہ خاتون مرنے کے چند گھنٹے بعد زندہ ہوگئیں۔

عمر رسیدہ خاتون کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا جس کے بعد آخری رسومات کی تیاریاں کی گئیں۔ لواحقین سے تعزیت کے لیے رشتہ دار اور علاقہ مکین بھی گھر میں جمع ہونا شروع ہوئے۔

میت کے قریب بیٹھے لوگوں کے چہروں کا رنگ اُس وقت بدل گیا جب میت کے جسم میں حرکت ہونا شروع ہوئی۔ خاتون نے اچانک آنکھیں کھول کر سب کو دیکھنا شروع کر دیا۔ لواحقین اور اہل محلہ یہ دیکھ کر جہاں حیرت میں پڑ گئے وہیں انہیں خوشی بھی ہوئی۔

Comments