تازہ ترین

موت کے 10 روز بعد حاملہ خاتون کے ہاں‌ بچے کی پیدائش

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے مشرقی گاؤں میٹھیسی میں اُس وقت انتہائی حیران کُن واقعہ پیش آیا کہ جب خاتون نے اپنی موت کے 10 روز بعد بچے کو جنم دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئی بھی جاندار دنیائے فانی سے کوچ کر جائے تو اُس کے واپس آنے کی امیدیں ختم ہوجاتی ہیں ماسوائے اس کے کہ کوئی قدرتی معجزہ پیش آجائے اسی طرح جنوبی افریقا میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ساؤتھ افریقا کے جنوب مشرقی گاؤں میٹھیسی میں یہی انوکھا واقعہ پیش آیا جس کو دیکھنے والے خود اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کررہے تھے۔

حاملہ خاتون نومفیلیسونوما سونتو کو سانس لینے میں دقت کا سامنا ہوا تو اہل خانہ علاج کی غرض سے اُن کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے انہیں طبی امداد فراہم کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

مذکورہ خاتون کی موت کے 10 روز جب میت آخری رسومات جاری تھیں تو وہاں موجود لوگوں کی نظر مردے کے پیروں پر پڑی جس کے درمیان میں ننھا نومولود بچہ مردہ حالت میں موجود تھا۔

قریبی عزیز کا جن کی عمر 70 سال کے قریب ہے اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی پوری زندگی گزار لی مگر ایسا واقعہ کبھی نہیں دیکھا کہ کسی خاتون نے موت کے بعد بچے کو جنا ہو‘۔

ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل خانہ اور مذہبی شخصیات نے بچے کو ماں کے ساتھ ایک ہی تابوت میں دفن کرنے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے انہیں زمین کے حوالے کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق موت کے بعد جسم کے پٹھے ڈھیلے ہوجاتے ہیں، اسی وجہ سے مذکورہ بچہ رحم سے باہر آگیا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -