کراچی :ایدھی سینٹر میں مردہ قراردی گئی خاتون دوران غسل زندہ ہوگئی۔
کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ میں مردہ قرار دی گئی خاتون مائی منظوراں کو غسل کے لئے جب ایدھی سرد خانے لایا گیا تو غسل کے دوران خاتون اٹھ کر بیٹھ گئی۔
ایدھی سینٹر کی خاتون رکن نے جب دوران غسل مائی منظوراں کے سینے پر ہاتھ رکھا تو ڈھڑکن چل رہی تھی، جس کے چند ہی لمحوں بعد خاتون اٹھ بیٹھی، یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران و پریشان جب کہ کچھ خوف کے مارے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
ایدھی فانڈیشن کے ترجمان نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منظورہ بی بی کے موت کی تصدیق صبح آٹھ بجے موصول ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ درجنوں میتیں موصول ہوتیں ہیں جن میں آج ایک ایسا واقع ہوا کہ غسل کے دوران خاتون زندہ ہوگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ کی ریہائشی ہیں جن کی عمر تقریبا 50سال ہے۔
ایدھی سینٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کے اہلہ خانہ کے مطابق اسپتال میں مکمل معائنہ نہیں کیا گیا تاہم انہوں نے موت کا یقین کرلیا۔