بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی وجہ سامنے آگئی ، پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرنے سے گریزاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہے ، پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرنے سے گریزاں ہیں۔

حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ تحریری مطالبات نہ دیناڈیڈلاک کی وجہ ہے جبکہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ ہم نےجوباتیں مذاکرات کے دوران کہی ہیں وہ منٹس بن چکی ہیں، ان ہی منٹس کوتحریری مطالبات سمجھا جائے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیکر نےبھی اسی لئےمذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس نہیں بلایا اور حکومت بھی تحریری مطالبات بغیرآگے نہیں بڑھ رہی جبکہ پی ٹی آئی وفدکی ملاقات بھی بانی پی ٹی آئی سے نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں : مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آرہے ہیں، حامد رضا

گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے بھی اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، آگے پیشرفت نہیں ہوسکی، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات اب تک پیش نہیں کیے، جو گرمجوشی شروع میں تھی اس وقت ویسی نہیں ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بیک ڈور کچھ نہیں ہو رہا جو ہورہا ہے، مذاکراتی کمیٹی کے ذریعے ہورہا ہے، کوئی متوازی مذاکرات ہو رہے ہیں نہ کوئی پیشکشں ہورہی ہیں، گفتگو کاعمل میڈیا کے سامنے ہے کہیں اور کچھ نہیں ہورہا۔

ن لیگی رہنما نے کہا تھا کہ ہم میرٹ پرپی ٹی آئی کے مطالبات کو دیکھیں گے تاہم حکومت کی جانب سےپی ٹی آئی سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشکش بھی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان حامد رضا کا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں بانی جیل سے باہر آرہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں