کراچی : دودھ فروشوں اور کمشنر کراچی میں دودھ کی قیمت مقرر کرنے پر ڈیڈلاک برقرار ہے ، اس حوالے سے آج دوبارہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنےوالوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہے ، کمشنرکراچی نے دودھ کی قیمت میں اضافے پر آج دوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔
دودھ فروشوں اور کمشنر کراچی میں دودھ کی قیمت مقررکرنےپرڈیڈلاک برقرار ہے ، گزشتہ روز دودھ فروشوں نے سرکاری قیمت کو مسترد کر دیا تھا۔
دودھ فروشوں کی جانب انکار پر اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا ، کراچی میں دودھ 200 روپے فی لیٹرکی اضافی قیمت پرفروخت ہورہا ہے۔
ریٹیلرز کے بعد ڈیری فارمز نے بھی قیمت میں اضافے کی دھمکی دے رکھی ہے ، شاکرعمرگجر کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کرنا چاہتے تھے۔
ڈیری فارمزایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانےکی وجہ پیداواری لاگت قرار دی اور دودھ کی فی لیٹر قیمت کا تخمینہ کمشنرکراچی کوپیش کر دیا ہے۔
ڈیری فارمرزنےدودھ کی پیداواری لاگت199فی لیٹرکمشنرکراچی کو دی ہے۔