کراچی: سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا، حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے، معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمہوری حکومت کے پانچ برس پورے ہوگئے، مگر نگراں وزیراعلیٰ کے فیصلے سے متعلق تمام صوبوں میں ابہام پایا جاتا ہے، سندھ میں بھی تاحال نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہیں ہوسکا.
حکومتی ذرایع نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے معاملے پر مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار میں کوئی رابطہ نہیں ہوا.
واضح رہے کہ اگر آج رات 12 بجے تک اس ضمن میں فیصلہ نہ ہوا، تو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں اپوزیشن اور حکومت کے دو دو رہنما شامل ہوں گے.
پارلیمانی کمیٹی آئندہ دو روز میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پرغورکرے گی، کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی، تو صوبائی الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا.
اپوزیشن لیڈر کے قریب سمجھنے والے ذرایع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے، پی پی خواہش مند ہے کہ سیاسی وابستگی کا حامل شخص نگراں وزیراعلیٰ بنے، البتہ اپوزیشن کو اس پر شدید اعتراض ہے.
تین صوبے نگراں وزیر اعلیٰ کے منتظر، تاحال نگراں سیٹ نہ آسکا
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔