تازہ ترین

پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا

کراچی: پاکستان میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، مہلک وائرس سے متاثرہ مسافر نے چین سے دبئی کا سفر کیا اور پھر وطن واپس پہنچا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر دبئی سے 21جنوری کو کراچی پہنچا، بعد ازاں دوسرے مرحلے میں مسافر پرواز پی کے 332کے ذریعے ملتان آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملتان میں قیام کے دوران طبعیت خراب ہوئی جس کے بعد متاثرہ شخص کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد مسافر کو آئی سولیٹ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کیے جانے لگے ہیں، ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات کیے گئے۔

کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ، حفاظتی اقدامات

خلیجی ممالک سے آئی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کاؤنٹر سے گزرا جارہا ہے، ہیلتھ کاؤنٹر پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں ،رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزبین الاقوامی لیبارٹریز بھیجےجائیں گے۔ وزارت صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -