پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

قرآن کا معجزہ: پیدائشی طور پر گویائی سے محروم شخص بولنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : پیدائشی طور پر سماعت اور گویائی سے محروم شخص کی 58 سال بعد اچانک بولنے اور سننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ابہا میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک سماعت اور بولنے سے محروم شخص کئی برس بعد اچانک بولنے لگ گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ 58 سالہ سعودی شہری کی سماعت اور گویائی لوٹنا قرآن کریم کا معجزہ کہنا غلط نہ ہوگا، کیونکہ اس کے کان میں سب سے پہلی آواز تلاوت قرآن پاک کی آئی تھی۔

- Advertisement -

جمال الشہری (متاثرہ شخص) کا کہنا تھا کہ میں ایک دن نماز پڑھنے کی غرض سے مسجد گیا تو پیش امام سورۃ فاتحہ کی تلاوت کررہے تھے اور اچانک میرے کانوں سورۃ حمد کی آوازیں آنے لگیں اور میں نے بے ساختہ سورۃ فاتحہ کی تلاوت شروع کردی۔

سعودی شہری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سماعت اور گویائی کی قوت اچانک ہی عطا کردی۔

انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جیسے ہی میں نماز سے فارغ ہوا، اپنی گویائی اور سماعت کی اطلاع اپنی والدہ کو دی، جو میری 58 سال بعد میری آواز سن کر رونے لگیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں