پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

پاکستانی کرکٹر محمد عرفان انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کی بلائنڈ اینڈ ڈیف کرکٹ ٹیم کے  کھلاڑی محمد عرفان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، وہ 31 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے جس کی تصدیق ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بھی کی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد عرفان کے پیٹ میں انفیکشن تھا، انہوں نے ہفتے کے روز اپنی آخری سانسیں لیں اوراسپتال میں ہی انتقال کرگئے۔

- Advertisement -
تصویر بشکریہ : پاکستان کرکٹ بورڈ

ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد عرفان نے 12 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ کئی عرصے تک کرکٹ کھیلتے رہے اور وہ 2007 میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹر اچانک انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد عرفان کے انتقال کی تصدیق کی اور تعزیتی پیغام جاری کیا۔

چیئرمین پی سی بی سمیت دیگر عہدیداران اور کھلاڑیوں نےمحمد عرفان کے انتقال کر افسوس کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں