تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خاص بہن بھائیوں کا خاص کوکنگ چینل!

کراچی : یوٹیوب پر کوکنگ کے حوالے سے بے شمار پاکستانیوں کے چینل ہیں لیکن ان میں سے ایک چینل بہت خاص ہے کیونکہ یہ بہت خاص بہن بھائی کا ہے جس میں یہ دونوں نت نئی ڈشز بنا کر اس کی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

عدینہ ریاض اور اطیب ریاض دونوں سگے بہن بھائی ہیں، عدینہ کیمیکل انجینیئر اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں جاب کرتی ہیں جبکہ اطیب بی ایف اے کے طالب علم ہیں۔

عدینہ کی قوت سماعت کمزور ہے لیکن وہ سننے والے آلے کی مدد سے سن لیتی ہیں جبکہ ان کے بھائی اطیب مکمل طور پر قوت سماعت سے محروم ہیں۔ دونوں بہن بھائیوں نے حال ہی میں
Tasty Treat Plus
ٹیسٹی ٹریٹ پلس کے نام سے یوٹیوب پر اپنا کوکنگ چینل شروع کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام شام رمضان میں دونوں بہن بھائی کو مدعو کیا گیا اس موقع پر انہوں نے اپنے چینل سے متعلق تفصیلات سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

عدینہ نے بتایا کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں فراغت ذیادہ تھی اور مجھے کھانا پکانا اچھا لگتا تھا اس لیے میں نے گھر پر بہت سی کھانوں کی ترکیبیں آزمائیں۔

اسی دوران اطیب نے بھی شوق کا اظہار کیا کہ کیوں نہ ہم ایک یوٹیوب چینل بنائیں، میں نے انہیں مشورہ دیا کہ ہم کھانا پکانے کا چینل بناتے ہیں۔

عدینہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے پہلے چار پانچ ویڈٰیوز بنائیں اور اپنی والدہ فیملی کے دیگر افراد سے فیڈ بیک لینے کے بعد اپنی پہلی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی۔

ان ویڈیوز کا ہمیں یوٹیوب صارفین کی جانب سے بہت اچھا رسپانس ملا، لوگوں نے خوب سراہا جس سے ہماری اور بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

عدینہ کے خیال میں بجائے اس کے کہ وہ اشاروں سے کھانے کی ترکیب سمجھائیں وہ اسے لکھ دیتے ہیں تاکہ قوت سماعت سے محروم افراد بھی اسے پڑھ کر سمجھ لیں۔

Comments

- Advertisement -