منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

فتنے کے ساتھ ڈیل کی کوئی گنجائش نہیں، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فتنے کے ساتھ ڈیل کی کوئی گنجائش نہیں،صرف افواہیں اڑائی جا رہی ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے یہ افواہ اڑائی گئی کہ ایک ملک میں نئے صدر کے آتے ہی ایک ہفتے میں آرڈر آجائے گا اور رہائی ہوجائے گی، حکومت کسی اصول پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

کسی کو قانونی عمل کے ذریعے سزا ہوئی ہے تو ہم کیاکرسکتے ہیں، جن لوگوں نے نو مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت ادا کررہے ہیں، شواہد کی بنیاد پر سزاؤں کا عمل جاری ہے، حکومت کاکوئی عمل دخل نہیں،انصاف ہوتا نظر آرہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے ملک کی خدمت نہیں کررہے، ان کو بات چیت کے لئے سرینڈرکرنا پڑے گا، کسی نے سیاست کرنی ہے تو پاکستان آکر سیاست کرے، لاکھوں ڈالر دے کر پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے، بہت جلد افغانستان کا دورہ کروں گا، پاکستان کے خصوصی نمائندے صادق خان2بار افغانستان جاچکے ہیں، دورہ افغانستان سے متعلق فیصلے آپ کے سامنے آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں