جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

میلبرن میں لیجنڈ کرکٹر کو خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل لیجنڈ آنجہانی کرکٹر ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میلبرن ٹیسٹ سے قبل لیجنڈ کرکٹر ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، ڈین جونز ستمبر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

لیجنڈ کرکٹر کی اہلیہ اور بیٹیوں نے گراؤنڈ میں آکر ڈین جونز کا بیٹ کیپ اور سن گلاسز وکٹ پر رکھے ، اس موقع پر سابق کرکٹر ایلن بارڈر بھی ہمراہ تھے۔

- Advertisement -

India vs Australia: Dean Jones remembered during Boxing Day Test | Cricket  News - Times of India

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز رواں سال ستمبر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ، وہ پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگز کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے، اس سے قبل وہ  اسلام آباد یونائیٹڈ سے بھی وابستہ رہے۔

میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 195رنز پر ڈھیر ہوگئی، جسپریت بمرا نے چار کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی ، روی چندر ایشون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Emotional moment Dean Jones' daughters and wife pay tribute to the cricket  great at Boxing Day Test - Trends Wideپہلے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں، شبھ من گل 28 اور پجارا 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، مچل اسٹارک نے اگروال کو صفر پر پویلین روانہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں