منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ویسٹ انڈیز بیٹر’ڈینڈرا ڈوٹن’ کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اوول: ویسٹ انڈیز بیٹر نے ناقابل یقین کیچ تھام کر شائقین کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر دونیڈن میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، آج ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا۔

اعصاب شکن مقابلے میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے انگلینڈ ویمنز ٹیم کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

سنسنی خیز میچ میں ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کی فیلڈنگ نہایت عمدہ رہی، مگر ویسٹ انڈیز بیٹر ڈینڈرا ڈوٹن نے انگلش بیٹر کا ایک ہاتھ سے عمدہ کیچ تھام کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

‘پوائنٹ ریجن’ پر کھڑے ویسٹ انڈین فیلڈر نے اس برق رفتاری سے کیچ کو تھاما کہ انگلش بیٹر ونفیلڈ ہل حیران رہ گئیں اور مایوسی کے عالم پویلین لوٹی، یہی نہیں ڈینڈرا ڈوٹن نے اس میچ میں عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2 کیچ تھامے۔

اس کے علاوہ ڈینڈرا ڈوٹن نے بلے بازی میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 رنز کی عمدہ اننگز بھی کھیلی تھی، جن میں دو چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں