منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

نام وَر موسیقار صفدر حسین کا یومِ وفات

اشتہار

حیرت انگیز

آج پاکستان کی فلمی صنعت کے مشہور موسیقار صفدر حسین کی برسی منائی جارہی ہے۔ وہ 24 مارچ 1989ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

صفدر حسین نے اپنے سفر کا آغاز مشہور فلم ساز اور ہدایت کار نذیر کی فلم ہیر سے کیا تھا۔ اس فلم کے گیتوں نے ملک بھر میں سنیما کے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا اور دھوم مچا دی۔ پنجابی زبان کے ان نغمات کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ میں اڈی اڈی جاواں، اساں جان کے میٹ لی اکھ وے اور سانور سجناں دی ملنے دی تانگ اے، جیسے نغمات آپ کی سماعتوں میں بھی تازہ ہوں گے، یہ اسی مشہور فلم کے نغمات تھے۔

ہیر کے بعد موسیقار صفدر حسین کو جو شہرت نصیب ہوئی اس نے ان کے لیے انڈسٹری میں فلموں کا ڈھیر لگا دیا، ان کی موسیقی میں کئی فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں سے ہر فلم کے نغمات نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ صفدر حسین ک چند مشہور فلموں میں صابرہ، حمیدہ، حاتم، عشق لیلیٰ، حسرت، عشرت، گل بکائولی، مراد، ناگن، دل کے ٹکڑے، شب بخیر، پردہ، جناب عالی، راجہ رانی سرفہرست ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان فلم انڈسٹری کے اس نام ور موسیقار کو لاہو ر میں سپردِ خاک کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں