پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

نام وَر شاعر باقی صدیقی کی برسی

اشتہار

حیرت انگیز

آج نام ور شاعر باقی صدیقی کا یومِ‌ وفات ہے۔ وہ 8 جنوری 1972ء کو دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔ انھوں نے اردو اور پنجابی زبانوں میں شاعری کی اور اپنے منفرد کلام سے ہم عصروں میں نمایاں ہوئے۔

باقی صدیقی کا اصل نام محمد افضل تھا۔ وہ راولپنڈی میں 20 دسمبر 1908ء کو پیدا ہوئے۔ علمی زندگی کا آغاز کیا تو طبیعت اور مزاج نے کہیں ٹکنے نہ دیا۔ مدرس اور کلرک رہے، فلم کمپنیوں سے ناتا جوڑا، لیکن جلد بیزار ہوگئے اور بعد میں ریڈیو پاکستان میں ملازم ہوئے۔

ان کے اشعار سادہ و رواں، انداز شستہ اور لہجہ دھیما تھا جو ان کی پہچان بنا۔ باقی صدیقی کے شعری مجموعوں میں کچّے گھڑے، جم جم، دارو سن، زخمِ بہار، بارِ سفر اور زادِ راہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

باقی صدیقی کو راولپنڈی کے قبرستان میں‌ سپردِ خاک کیا گیا۔ ان کا یہ شعر بہت مشہور ہے۔

تم زمانے کی راہ سے آئے
ورنہ سیدھا تھا راستہ دل کا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں