اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

شہید ماں کے بطن سے پیدا فلسطینی بچی کا انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی ماں کے بطن سے زندہ بچائی جانے والی بچی بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔

اسرائیل کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دنوں صہیونی فوج کے ایک حملے میں حاملہ خاتون بھی شہید ہوگئی تھی تاہم شہید ماں کے بطن سے زندہ بچی کی پیدائش ہوئی تھی جو ایک ہفتے بعد دنیائے فانی سے چل بسی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس بچی کا نام صبرین الروح رکھا گیا تھا اور غزہ کے اسپتال میں زیر علاج تھی اور اس کو پیدائشی سانس لینے میں مشکل کا سامنا تھا۔

متوفی بچی کے چچا نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ بچی بھی ہمیں چھوڑ کر چلی گئی بالکل اسی طرح جس طرح اس کے والدین اور بہن ہمیں چھوڑ کر جا چکے۔

غزہ پر اسرائیلی ظلم کا سلسلہ جاری، حاملہ خاتون شہید

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے ہمارا گھر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اور اسی میں ہمارے پورے خاندان کی یادگار تصاویر بھی ضائع ہو چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں