اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فلسطین کی اہم حکومتی شخصیت کا کرونا سے انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : فلسطین کی حکومت کی اہم شخصیت صائب عریقات کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صائب عریقات الفتح پارٹی کے رکن اور دو دہائیوں سے فلسطین کے چیف مذاکرات کار رہے تھے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عریقات اکتوبر میں کوویڈ 19 کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج صبح 65 برس کی عمر میں دنیا فانی سے انتقال کرگئے۔

خیال رہے کہ صائب عریقات فلسطین کی تنظیم آزادی فلسطین کے سيکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہے ہیں جبکہ ان کا شمار مقبوضہ فلسطین کی آزادی کےلیے بیش بہا جدوجہد کرنے والی سرکردہ شخصیات میں ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں