سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو برسوں تک مفت ناشتہ کرانے والے سعودی شہری حمود العطوی دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حمد العطوی جو برسوں سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی مزدوروں کو مفت ناشتہ فراہم کرتے تھے گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ ان کے دنیا سے کوچ کر جانے کی خبر سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کو تبوک کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
حمود العطوی حال ہی میں مشرقی تبوک کے المعظم قریہ سے تبوک واپس آئے تھے۔ گورنر تبوک شہزدہ فید بن سلطان بھی ان کی فیاضی سے متاثر تھے اور کئی سال پہلے ان کی عزت افزائی بھی کی تھی۔
مرحوم کے دوست مجاہد الخضری کا کہنا تھا حمود العطوی بدو تھے۔ صحرا میں ان کی پرورش ہوئی تھی اور مہمان نوازی ان کی پہچان تھی۔ وہ سوق الخمیس میں مزدوروں کو ناشتہ کراتے تھے۔ ان کی بیگمات قہوہ، روٹی سمیت ناشتے کی تمام چیزیں خود تیار کرتی تھیں۔
حمود العطوی کے ایک رشتے دار نے بتایا کہ جس طرح وہ دل کھول کر غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرتے تھے۔ اب ان کے بیٹے بھی جنہیں سخاوت ورثے میں ملی ہے، اسی طرح ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں۔ خصوصاً تبوک کے حراج میں غیرملکی مزدوروں کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔
Comments