جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

علی بلال کو سروسز اسپتال لانے والے وہ 2 افراد کون تھے؟ کئی سوالات اُٹھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت سے متعلق کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت نے کئی سوالات اٹھادیئے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ زخمی ظل شاہ کو سروسز اسپتال لانے والی کالی ویگو کس کی تھی ؟ وہ دو افراد کون تھے جو ظل شاہ کو اسپتال چھوڑ کرگئے۔

کیا پولیس کی وین میں بیھٹے ظل شاہ کی ویڈیو پرانی ہے یا آٹھ مارچ کی؟ تاہم پولیس وین میں علی بلال کی ویڈیو بنانے والا بھی سامنے آگیا ہے۔

یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ ظل شاہ کو پولیس وین نے چھوڑ دیا لیکن وہ پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا اور تشدد کا نشانہ بنا۔

سیف سٹی کیمرے سے معلوم کیا جاسکتا ہے کالی ویگو کس کی تھی اور وہ کون تھے جبکہ سات دن کے لیے لگائی گئی دفعہ ایک سو چوالیس ایک دن بعد ہی کیوں ہٹالی گئی ؟

دوسری جانب علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے سے واقع ہوئی جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے 26 نشانات پائے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں