اشتہار

ستیش کوشک نے مرنے سے پہلے اپنے منیجر سے کیا کہا؟ دردناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک نے مرنے سے چند لمحے قبل اپنے منیجر سے ایک دردمندانہ درخواست کی تھی۔

ستیش کوشک کے منیجر نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیتے ہوئے اپنی بیٹی کو یاد کیا تھا۔

مرحوم ستیش کوشک کے منیجر سنتوش رائے نے بتایا کہ جب ان کو دل کا دورہ پڑا تو انہیں کہیں نہ کہیں احساس ہوگیا تھا کہ اب وہ مزید نہیں زندہ نہیں رہ سکیں گے لہٰذا وہ یہی کہہ رہے تھے کہ ‘مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق منیجر سنتوش رائے نے اس رات کی پوری تفصیل بیان کی ہے جس رات ستیش کوشک نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں، انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ اس وقت وہ ان کے پاس ہی موجود تھے۔

منیجر نے بتایا کہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کھانا کھانے کے بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ چلو ہمیں جلدی سونا ہے کیونکہ کل صبح جلدی اٹھ کر ممبئی کی فلائٹ سے نکلنا ہے، بعد ازاں رات 11بجے انہوں نے مجھے کہا کہ وائی گائی کا پاس ورڈ ٹھیک کردو جسے ٹھیک کرنے کے بعد میں کمرے میں واپس آگیا۔

سنتوش رائے نے میڈیا کو بتایا کہ رات پھر 12 بجکر 5منٹ پر ان کی آواز آئی وہ زور زور سے مجھے پکار رہے تھے، میں بھاگتا ہوا کمرے میں آیا تو انہوں نے کہا مجھے سانس لینے میں مسئلہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر کے پاس لے چلو۔

انہوں نے بتایا کہ ہم جلدی سے گاڑی میں بیٹھ گئے، ساتھ ان کا ڈرائیور اور باڈی گارڈ بھی تھا، جیسے جیسے گاڑی اسپتال کی جانب بڑھ رہی تھی انہوں نے کہا کہ جلدی اسپتال چلو، پھر انہوں نے اپنا سر میرے کاندھے پر رکھا اور کہا کہ سنتوش میں مرنا نہیں چاہتا، مجھے بچالو، میں اپنی بیٹی ونشیکا کے لیے جینا چاہتا ہوں، مجھے لگتا ہے میں نہیں بچوں گا، اہلیہ اور بیٹی کا خیال رکھنا’۔

سنتوش رائے کے مطابق اس کے فوراً بعد ستیش جی نے بات کرنا بند کردی، میں نے انہیں ہلایا لیکن وہ بے سدھ پڑے رہے۔ واضح رہے کہ سنتوش رائے گزشتہ 34 سال سے ستیش کوشک کے ساتھ ہیں۔

میرے شوہر نے ستیش کو قتل کیا ہے، خاتون کا دعویٰ

یاد رہے کہ سینئر اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک کے حوالے سے ایک خاتون کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس کے بعد ان کی موت سے متعلق نئے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

ایک بھارتی کاروباری شخصیت کی بیوی کا دعویٰ ہے کہ اس کے شوہر نے ستیش کوشک کو قتل کیا ہے۔ وکاس مالو نامی ایک تاجر کی دوسری بیوی سانوی مالو نے دہلی کے پولیس کمشنر کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر پر اداکار کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں