تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

افسوسناک واقعہ! کرونا میں مبتلا جڑواں بھائیوں کی ایک ساتھ موت

نئی دہلی : بھارت میں کرونا سے اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ایک ساتھ جنم لینے والے جڑواں بھائی کرونا کے باعث ایک ساتھ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

کرونا وائرس کے شکار ہزاروں افراد یومیہ بنیادوں پر لقمہ اجل بن رہے ہیں جب کہ روزانہ مہلک وبا کے لاکھوں تصدیق شدہ کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 23 اپریل 1997 کو ایک ساتھ جنم لینے والے جڑواں بھائی جو فریڈ ورگیز گریگری اور رالفریڈ جارج گریگری کرونا کا شکار ہوکر ایک ساتھ دم توڑ گئے۔

اترپردیش کے شہر میرٹھ سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائی اپریل میں کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن کا گھر پر ہی علاج جاری تھا تاہم آکسیجن لیول 90 سے نیچے گرنے پر ڈاکٹروں نے دونوں بھائیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی جس کے بعد والدین نے یکم مئی کو دونوں بیٹوں کو نجی اسپتال میں داخل کرایا۔

نجی اسپتال میں دونوں بھائیوں کا علاج جاری تھا کہ 13 اپریل کو جوفریڈ دم توڑ گیا جب کہ 14 مئی کو دوسرے بھائی نے بھی موت کو گلے لگالیا، اس طرح دونوں بھائی 24 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔

والدین کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں نے بچپن سے ہر کام ایک ساتھ انجام دیا حتیٰ کہ کمپیوٹر انجیئرنگ کی تعلیم ساتھ ہی مکمل کی اور ملازمت بھی ساتھ حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -