تازہ ترین

فردین خان کی موت کی خبریں گردش کرنے لگیں

ممبئی: آنجہانی اداکار فیروز خان کے بیٹے فردین خان سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر اپنی موت کی جعلی خبروں سے شدید پریشان ہیں۔

”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق اداکار فردین خان نے رواں سال دو بار اپنی موت کی جعلی خبروں کا سامنا کیا ہے۔ اور حال ہی میں انہوں نے اس پر افسوس اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایک نیوز پورٹل سے گفتگو کے دوران فردین خان نے انکشاف کیا کہ دو بار یہ خبریں پھیلائی گئی ہیں کہ میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو چکا ہوں۔

فردین خان نے کہا کہ مذکورہ خبروں کی وجہ سے میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے فکر مند ہوں، اگر میری والدہ نے موت کی جعلی خبریں دیکھ لیں تو انہیں دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ارجن رامپال نے مجھے جعلی خبروں کی تردید کرنے کا مشورہ دیا۔

فردین خان بالی وڈ کے معروف اداکار ہیں اور انہیں آخر بار 2010 میں فلم ”دولہا مل گیا“ میں اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تاہم اداکار طویل عرصے بعد فلم ”وسفوٹ“ میں اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔

فلم کے حوالے سے فردین خان نے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اسکرین پر واپس کا منتظر ہوں، جلد مداحوں سے ملنے آ رہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -