منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم سینئر کھلاڑی کو قتل کی دھمکی!

اشتہار

حیرت انگیز

موجودہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم سینئر کرکٹر کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے کھلاڑی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔

بھارت میں اس وقت انڈین پریمیئر لیگ جاری ہے اور بلیو شرٹس ٹیم کے تمام اہم کھلاڑی اس لیگ میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم اسی دوران ایک سینئر کھلاڑی اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل 2025 میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلنے والے محمد شامی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کرکٹر کے اہلخانہ سے پولیس میں شکایت درج کرا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے رہائشی محمد شامی کو لیگ کے دوران کئی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ان کے بھائی حسیب احمد نے پولیس تھانے جا کر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

محمد شامی نے آئی پی ایل میں 133 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 25 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 206 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں 229 وکٹیں لے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی۔

گمبھیر کے شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا تھا تاہم وہ ذہنی مریض تھا۔ اس کے اہل خانہ نے ملزم کی بیماری سے آگاہ کرتے ہوئے بھارتی کوچ سے معافی بھی مانگی تھی۔

آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر سابق انگلش کپتان اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں