جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ایتھنزکےجنگلات میں لگی آگ سےہلاکتوں کی تعداد93 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایتھنز: یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنگلات میں گزشتہ ماہ 23 جولائی کو لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی۔

یونانی حکام کے مطابق گزشتہ روز مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 83 سالہ مرد اور 78 سالہ خاتون شامل ہیں۔

یونان کی حکومت کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے کے باعث اب تک 93 افراد ہلاک جبکہ 91 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔

ایتھنز کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ایک ہزار سے زائد عمارتوں اور 300 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یونانی حکومت نے کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث وزیرقانون، پولیس اور فائربریگیڈ کے سربراہان سمیت 4 اعلیٰ افسران کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

ایتھنز میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری یونانی وزیر اعظم نے قبول کرلی

خیال رہے کہ 29 جولائی کو یونانی وزیراعظم الیکسس سپراس کو ناقص انتظامات کی وجہ سے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس کے باعث انہوں نے ایتھنز کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جولائی کو ایتھنز کے جنگلات میں لگنے والی آگ مشرقی علاقے ماٹی کے ساحلی علاقے میں رہائشی آبادی تک پھیل گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں