اشتہار

بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی، مسافر سمندر میں کود گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی فلپائن میں تقریباً 250 مسافروں اور عملے کو لے جانے والی فیری میں خوفناک آتشزدگی اور ڈوبنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعدا 31 ہو گئی ہے جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔

صوبائی گورنر کے مطابق آگ لگنے کے بعد کچھ لوگوں نے گھبرا کر سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی جنہیں کوسٹ گارڈ، بحریہ، ایک اور فیری اور مقامی ماہی گیروں نے جنوبی جزیرے سے ریسکیو کیا۔

گورنر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے کم از کم سات لاپتہ مسافروں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

- Advertisement -

INTERACTIVE_PHILIPPINES_FERRY_FIRE_MAR30_2023 (1)

جلی ہوئی فیری کو باسیلان کے ساحل پر لے جایا گیا جہاں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں اور دیگر حکام نے مسافروں کے کیبن سے 18 لاشیں نکالی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فیری کے ایئرکنڈیشنڈ کیبن میں رات گئے اس وقت آگ لگی جب زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ یہ فیری جنوبی بندرگاہی شہر زمبوانگا سے سولو صوبے کے جولو شہر جا رہی تھی جب۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں