کرم : لوئر کرم میں مسافر بسوں پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 45 تک جا پہنچی جبکہ 37 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لوئرکرم میں مسافر بسوں پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جبکہ دہشت گرد حملے میں زخمی 37 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
دہشت گردوں کے حملے میں مارے گئے تمام جاں بحق افراد پارا چنار پہنچا دیئے گئے ہیں ، جان بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
جنازے کے بعد جان بحق افراد کی اپنے اپنے علاقوں میں تدفین ہوگی، پارا چنار میں طوری قبیلے نے جاں بحق افراد کے غم میں 3 روزہ سوگ اور طوری قبیلے نے دھرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں : کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 6 خواتین سمیت 38 افراد جاں بحق
گذشتہ روز لوئر کرم میں پارا چنار جانیوالی مسافر گاڑیوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، فائرنگ سے چھے خواتین سمیت اڑتیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، گاڑیوں کاایک قافلہ پشاور سےکرم اوردوسراکرم سے پشاور جارہاتھا۔
صدرآصف زرداری نے کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں پرحملےکےذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔