ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، 21 ہلاک، کئی لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بھارتی فوج کے اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست منی پور میں پیش آیا ہے جہاں امپھال جریبام ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور بھارتی فوج کے اہلکاروں کیلئے قائم کی گئی چیک پوسٹ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ آن گرا، جس کے نتیجے میں ملبے تلے 100 سے زائد اہلکار دب گئے۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران 26 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جن میں سے 21 فوجی اہلکار ہیں۔ ریسکیو ٹیم کے انچارج نے کہا کہ ملبے تلے اب بھی 37 افراد دبے ہونے ہیں، جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 13 فوجیوں اور 5 سویلین حکام کو ملبے سے زندھ نکال لیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر ان اہلکاروں میں زیادہ تر ریزرو فوجی تھے جو ریلوے کے ایک پروجیکٹ پر کام کررہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں