تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت، ڈیم کا بند ٹوٹنے سے 23 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مون سون کی بارشوں اور پانی کی طغیانی کے باعث ڈیم کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور تیس کے قریب لاپتہ ہوگئے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا میں ہونے والی مون سون کی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے باعث دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں میں پانی کا بھاؤ تیز ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مہارشٹر کے ضلع رتن گری میں واقع تیواری ڈیم کا حفاظتی بند بارش کے پانی کی طغیانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد مکانات بہہ گئے جبکہ 23 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈیم کے اطراف میں رہنے والے تیس سے زائد افراد اور مویشی لاپتہ ہیں جبکہ کھیت اور مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ممبئی میں بارشوں نے تباہی مچادی، 27 افراد ہلاک

ریسکیو ادارے این ڈی آر ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے غوطہ خوروں کی دو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، بھارتی فوج اور بحریہ نے بھی امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر ، کشتیاں اور اہلکار پیش کردیے۔

یاد رہے کہ بھارت میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں، ایک روز قبل ممبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث مکانات کی دیواریں اور چھتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 27 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا، بھارتی حکومت نے مزید بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments

- Advertisement -