اسلام آباد : ملک بھر میں کرونا وائرس کے 617 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 15مریض جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے 15 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 190 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں مزید 617 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار633 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 832 ہوچکی ہے جبکہ ملک میں اب تک 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 17 ہزار 612ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 12 سو 75 مریض زیر علاج جن میں وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد 126 ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 425، پنجاب میں 95 ہزار 611، خیبر پختونخواہ میں 35 ہزار 337، اسلام آباد میں 15 ہزار 401، بلوچستان میں 12 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 538 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 199 ہوچکی ہے۔