جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ٹنڈومحمد خان میں زہریلی شراب پینے والوں کی تعداد 40 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: ٹنڈومحمدخان میں زہریلی شراب پینے سے چالیس افرادہلاک ہوگئے، ہولی سے قبل پیاروں کی لاشیں اٹھنے پرکہرام مچ گیا، مرنےوالوں میں چارخواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمد خان کے اسپتال میں ایک کے بعد ایک موت ہورہی تھی، ڈاکٹروں کی کوششیں بھی ناکام رہیں، خواتین سمیت متعدد افراد کیمیکل والی زہریلی شراب کی بھینٹ چڑھتےچلے گئے۔

ہولی سے دوروز قبل سومرہ محلہ اورکریم آباد محلےمیں لاشیں پہنچیں تو کہرام مچ گیا، مرنےوالوں میں سے بیشتر کاتعلق ہندوبرادری سے تھا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کییمکل شراب بیچنے والے کوسیاسی سرپرستی حاصل ہے، پولیس بھی بھتہ وصول کرتی ہے

واقعہ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد احتجاج کےلیے سڑکوں پرنکل آئی۔

نو منتخب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے، پولیس نے علاقے میں شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتارکرلیے ہیں جبکہ مرکزی ملزم تا حال ہاتھ نہیں لگا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں